شان مسعود 21 جنوری کو دولہا بنیں گے

November 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین شان مسعود نے زندگی کی نئی اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ان کی ہونے والی دلہن میشے خان کا تعلق پشاور سے ہے ۔شادی21جنوری کو پشاور میں ہوگی جبکہ ولیمہ معین خان اکیڈمی کراچی میں ہوگا۔

33 سال کے شان مسعود جو 14 اکتوبر 1989ء کو کویت میں پیدا ہوئے۔

شان مسعود کے والد منصور مسعود خان کا کہنا ہے کہ شادی میں شان کی پسند کو اہمیت دی گئی ہے۔