بارش کی مداخلت، سری لنکا افغانستان کا دوسرا ون ڈے نامکمل

November 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل بارش کی وجہ سے نامکمل رہا۔اتوار کو پالے کیلے میں افغانستان نے228رنز بنائے جواب میں سری لنکا نے بغیر کسی نقصان کے دس رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی۔پہلا میچ افغانستان نے60رنز سے جیتا تھا۔تیسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا۔