نیشنز کپ ہاکی، پاکستانی آج شروع، جنوبی افریقا سے سامنا

November 28, 2022

کراچی( اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا میں کھیلے جانے والے نیشنز کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنی مہم کا آغاز پیر کو میزبان جنوبی افریقا کے خلاف میچ سے کرے گی، پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اتوار کو مقامی اسٹیڈیم میں پریکٹس کی، ہیڈ کوچ ایکمین نے کھلاڑیوں کو کھیل کی ٹریننگ کرائی ، صبح کے وقت کھلاڑیوں کی فٹنس کا بھی جائزہ لیا گیا، پیر کو دیگر میچوں میں کینیڈا کا مقابلہ جاپان سے فرانس کا آئرلینڈ سے اور ملائیشیا کا مقابلہ کوریا سے ہوگا، ٹور نامنٹ چار دسمبر تک کھیلا جائے گا۔