عامر کو ابوظبی ٹی 10 لیگ کھیلنے کی اجازت

November 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوچ وبچار کے بعد فاسٹ بولر محمد عامر کو ابوظبی ٹی ٹین میں کھیلنے کی اجازت دے دی۔اس دوران ٹورنامنٹ کو شروع ہوئے چار دن گذر گئے تھے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو این او سی جاری کردی گئیہے۔اس سے قبل پی سی بی پر مسلسل تنقید کرنے پر بورڈ عامر کو این او سی جاری کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار تھا۔