نیوزی لینڈ اور بھارت کا دوسرا ون ڈے بارش کی نذر

November 28, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ہیملٹن میں نیوزی لینڈ اور بھارت کا دوسرا ون ڈے انٹر نیشنل بارش کی وجہ سےمکمل نہ ہوسکا لیکن میزبان ٹیم نے آئی سی سی سپر لیگ میں اہم پوائنٹس حاصل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایک وکٹ پر89رنز بنائے اس کے بعد میچ شروع نہ ہوسکا۔آکلینڈ میں نیوزی لینڈ نے پہلا میچ سات وکٹ سے جیتا تھا۔بدھ کو تیسرا میچ کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔