ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل، تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کرنے کا فیصلہ

November 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈیفنس میں پولیس اہلکار کا قتل مقدمے کی تفتیش سی ٹی ڈی کو منتقل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزم خرم نثار کی حوالگی اور ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے،ملزم خرم نثار کی فائرنگ سے شاہین فورس کا اہلکار عبدالرحمن جاں بحق ہوا تھا جبکہ واقعہ کی شب ہی ملزم سوئیڈن فرار ہو گیا تھا۔