وفاقی وزیر کا پاک افغان بارڈر کا دورہ، آمد و رفت و تجارت بحال کرنے کا فیصلہ

November 28, 2022

پارا چنار (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل ساجد حسین طوری نے اتوار کو ضلع کرم کے علاقے خرلاچی اور بوڑکی پاک افغان سرحد کا دورہ کیا جہاں پر بارڈر حکام نے انہیں سرحد کی صورتحال پر بریفنگ دی اور دونوں اطراف کے عمائدین اور حکام نے بارڈر کو آمد و رفت کے لئے کھلنے کا فیصلہ کیا جبکہ سرحد کے دونوں اطراف عوام میں زمینی تنازعات سمیت تمام اختلافات کو باہمی جرگے اور سفارتی ذرائع سے حل کرنے پر زور دیاگیا۔ وفاقی وزیر کے ہمراہ قبائلی عمائدین، انجمن حسینی و تحریک حسینی کے اراکین، سول انتظامیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور بارڈر حکام بھی موجود تھے۔