مونس الٰہی سمیت 30افراد کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج ہوگی

November 28, 2022

لاہور (اے پی پی) لاہور ہائیکورٹ میں مسلم لیگ ق کے رہنما و و سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی سمیت دیگر کی بیرون ملک جائیدادوں پر عائد وفاقی ٹیکس کیخلاف درخواستوں پر سماعت آج پیر کو ہوگی ۔ عدالت نے درخواستوں پر وفاقی حکومت کے وکیل کو آج دلائل کیلئے طلب کیا ہے ۔ عدالت عالیہ کے روبرو مونس الٰہی سمیت 30افراد نے درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔ درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حکومت کو اختیار نہیں کہ وہ ان پاکستانیوں سے پوچھ سکے کہ بیرون ملک پیسہ کیوں رکھا حکومت صرف صوبہ میں مقیم پاکستانیوں سے اس بابت پوچھ سکتی ہے۔