ہفتہ وار بازاروں میں سرکاری نرخناموں پر شہریوں کی شکایات کم نہ ہو سکیں

November 28, 2022

اسلام آباد( ایوب ناصر ،خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے اتوار بازار ایچ نائن ،جی سکس اور جی ٹین میں سرکاری نرخناموں پر شہریوں کی شکایات کم نہ ہو سکیں ،صارفین کا کہنا ہے کہ مقررہ قیمتوں پر سبزیوں اور پھلوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہفتہ وار بازاروں کی افادیت ختم ہو کر رہ گئی ہے،چیف کمشنر کو صورتحال کا نوٹس لینا چاہیے ۔بازاروں کے نرخناموں کےمطابق آلو82، پیاز 191، افغانی پیلا پیاز 150، ادرک 288، لہسن240، ٹماٹر 186،سبز توری 125، ٹینڈا 58، لوکی90، سفید کدو78، بھنڈی 110،کریلا 88، بینگن 55،کھیرا 62، پالک20 ، ساگ24، مٹر172،سبز مرچ 164، شملہ 84، فراشبین74، شلغم30،مولی 20، پھول گوبھی28،بند گوبھی 56، چائنہ گوبھی 120، چقندر100، شکر قندی100، کچالو 50،سبز دھنیا16،سالاد10، پودینہ 10،بند سلاد60روپے جبکہ سیب کالا کلو190، سیب گولڈن 160،انار380، انار کندھاری 275، کیلا130درجن ، مالٹا 125، کینو ,100 مسمی 110فی درجن،آلو بخارہ 300 ، نشپاتی180اور کھجو ر 430 روپے ، انگورٹافی 270، انگورگولہ 280،انگور سندر خانی340 فی کلو مقرر کی گئی تھی، ڈی ایم اے کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بازار حیدر امام سے جب شکایات کے حوالے سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے بازاروں میں مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ سبزی منڈی نرخوں میں 5 فیصد اضافہ کر کے ریٹ لسٹ جاری کی جاتی ہے،تمام بازاروں میں شکایت کاؤنٹر بھی قائم ہیں جہاں شکایات پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے اور عادی گراں فروشوں کے سٹال منسوخ بھی کر دیے جاتے ہیں ، سٹال ہولڈرز کو بھی شکایت ہے کہ مارکیٹ کمیٹی کے مقرر کردہ نرخ کم ہوتے ہیں۔