کانسٹیبل ٹریفک حادثہ میں جاں بحق

November 28, 2022

راولپنڈی ،دولتالہ(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) راولپنڈی پولیس کے کانسٹیبل زوہیب اصغر چکری کے علاقہ میں ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے۔ نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں پنجگراں خودمیں اداکردی گئی۔کانسٹیبل زوہیب اصغرایک سال قبل پولیس میں بھرتی ہوئے تھے اوروہ تھانہ چکری میں تعینات تھے، سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے کہاکہ راولپنڈی پولیس دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ کھڑی ہے۔