اختلافات فطری امر تاہم اصلاح اور غورو فکر کا موقع بھی ملتا ہے‘ ثمینہ سعید

November 28, 2022

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) انسانوں میں اختلافات کا ہو جانا فطری امر ہے تاہم اسکے ذریعے اصلاح اور غورو فکر کا موقع بھی ملتا ہے۔ حرم فورم کے قیام کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ مناسک حج اور عمرہ کی تربیت کے ذریعے کردار سازی کی جائے۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ثمینہ سعید نے ماسٹر ٹرینر پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ باہمی اختلافات کے خاتمے اور اتحاد امت کے فلسفے کے پیش نظر حرم فورم کے قیام کی ضرورت کو محسوس کیا گیا تاکہ اتحاد امت کی آبیاری کے ساتھ اصلاح اور نفس کی تربیت کا فریضہ بھی انجام دیا جائے۔ بدقسمتی سے آج امت مسلمہ مختلف فرقوں اور گروہوں میں بٹ چکی ہے کیونکہ خالق سے تعلق صرف رسمی رہ گیا ہے۔ کتاب و سنت کو زندگی کا لائحہ عمل بنانے سے امت کی وحدت قائم ہوگی-