اجتماعی زیادتی کے دو ملزمان سمیت 8 گرفتار

November 28, 2022

جہلم (نامہ نگار) سماج دشمنوں کیخلاف کارروائی میں جہلم پولیس نے خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی سمیت 8افراد کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ چوٹالہ پولیس نے منشیات اور اسلحہ رکھنے پر ملزم واجد اور سبطین جبکہ اشتہاری نصار کو گرفتار کر لیا۔ ڈومیلی پولیس نے اشفاق کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی۔ تھانہ جلالپور نے شادی تقریب میں ہوائی فائرنگ پر محمد وقاص کو گرفتار کر کے 8ایم ایم معہ راؤنڈ برآمد کر لی۔ سول لائن نے ہوائی فائرنگ پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ چوکی کالا گجراں میں ملزم محمود انور نے شاہد محمود کے ہمراہ خاتون کو کام کے بہانے گھر لے جا کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔