پیپلز پارٹی عوام کے حق حاکمیت پر سمجھوتہ نہیں کریگی، یونس ملازئی

November 28, 2022

کوئٹہ(پ ر) پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیر محمدیونس ملازئی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی بااختیار پارلیمنٹ اور عوام کے حق حاکمیت پر سمجھوتہ نہیںکرے گی پیپلز پارٹی قومی یکجہتی کی علامت ہے آج بھی مایوس عوام کے درمیان امید کی کرن صرف پیپلزپارٹی ہےانہوںنے 6 5ویں یوم تاسیس کے موقع پر پیغام میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ایک تحریک ہے جس کی اساس قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے، شہید بینظیر بھٹو کے فلسفے اور کئی نسلوں کی جدوجہد و قربانیوں پر محیط ہے، پی پی نے مشکل ترین حالات کا مقابلہ کرکے ملک و قوم کو بیش بہا اسٹرٹیجک تحفے دیئےجس کی مثال نہیں ملتی۔