علی وزیرکی فوری رہائی کے ذریعے خوشگوار تبدیلی کا آغاز کیا جائے، امان کنرانی

November 28, 2022

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نےکہا ہےکہ سپہ سالارپاکستان جنرل قمر جاوید باجوہ کےحالیہ اعترافی بیان کےبعد اداروں کا سیاسی انجینئرنگ کےتحت حکومتوں کا قیام، فروری 2022 سے اختتام کےسفر،لےپالک حکمران کے اقدامات و احکامات قابل مواخذہ و عوامی محاسبہ و آئینی و قانونی شکنجے کی گرفت میں لانےکیلئے سپریم کورٹ پاکستان کا 17 ججزکابینچ نوٹس لیکرمستقبل کی پیش بندی کرے‏ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاہےکہ فوج ملک،قوم کی دفاع کاحصار ہےپاکستان کاچپہ چپہ اور22 کروڑ عوام کابچہ بچہ انکےساتھ ہے جو ریاست کےوسائل،عوام کی حمایت کی مرہون منت چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاویدباجوہ کے تازہ اقبالی بیان کےبعد جی ایچ کیو کے گیٹ4 کو سیولین کےلئےبنداور لاپتہ افراد،علی وزیر کے فوری رہائی کے ذریعے خوشگوار تبدیلی کاکل موثر و مثبت آغازکااعلان کیا جائے تاکہ عوام اس کو تازہ ھوا کا جھونکا سمجھیں اور اعتماد کی فضا قائم و استوار و ملک مستحکم و بھائی چارگی کو فروغ ملے امن و آشتی ترقی و خوشحالی کی راہیں کھلیں۔