ینگ ڈاکٹرز کی نشتر ہسپتال کینٹین، پارکنگ مسائل پر احتجاج کی دھمکی

November 28, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے نشتر ہسپتال کی کینٹین اور پارکنگ کے مسائل نہ ہونے پر احتجاجی تحریک چلانے کی دھمکی دے دی ہے ، ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نشتر انتظامیہ کو متعدد بار کہا گیا ہے کہ نشتر ہسپتال کی کینٹین پر ملنے والی کھانے کی اشیا غیر معیاری ہوتی ہیں اور ان کے ریٹس بھی زیادہ ہیں لہذا کینٹین ٹھیکدار کو پابند کیا جائے کہ وہ ڈاکٹرز اور آنے والے مریضوں معیاری کھانا فراہم کریں اور جو نرخ ان کے کنٹریکٹ میں طے ہوا ہے اسی کے مطابق اشیا کی فروخت کی جائے اسی طرح ڈاکٹرز کی جو پارکنگ ہے وہاں سے اکثر گاڑیوں کے ٹائر اور پرزے چوری ہو جاتے ہیں لہذا پارکنگ ٹھیکدار اور سکیورٹی کو اس بارے ہدایات جاری کی جائیں کہ اس معاملے کو روکا جائے لیکن تاحال ینگ ڈاکٹرز کے اس مطالبہ پر نشتر انتظامیہ کی جانب سے کوئی ایکشن ناں لیا جا سکا ہے اس بارے میں سیکرٹری جنرل ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نشتر ہسپتال ملتان ڈاکٹر ندیم قیصرانی نے کہا ہے کہ ہم نے متعدد بار نشتر انتظامیہ کو اس بارے آگاہ کیا ہے اور ہمیں یقین دہانی کروائی گئی تھی جلد ہی ان کی اس شکایات پر ازالہ کیا جائے گا لیکن کئی ماہ گذرنے کے باوجود بھی صورتحال جوں کی توں ہے اور معاملات کو بہتر نہےں بنایا گیا اب بھی اگر نشتر انتظامیہ نے ان مسائل کو حل نہ کیا تو ینگ ڈاکٹرز احتجاج چلانے پر مجبور ہو جائیں گے۔