میپکو میں اسکیل 17 کی مختلف کیڈرز کی خالی اسامیوں پر بھرتی کی منظوری

November 28, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر )میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز نے کمپنی میں بنیادی سکیل 17کی مختلف کیڈرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ بھرتیوں میں صوبہ بلوچستان کا 6فیصد کوٹہ بھی شامل ہے جبکہ مختلف ٹیموں کے لئے 3کھلاڑیوں کو سٹیپنڈ بنیادوں پر بھرتی کرنے کی منظوری دی ہے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کا 193واں اجلاس چیئرمین سردار محمد جمال خان لغاری کی زیر صدارت میپکو ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوا جس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے مختلف ایجنڈاآئٹمز پیش کئے جنکی متفقہ طورپر منظوری دی گئی۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 25کلومیٹر پی وی سی کیبل،11KVسوئچ گیئر پینلز، 132KVلائن سی ٹیز اور بل فارمز ی کی خریداری کی منظوری دی۔ اجلاس میں بورڈ ڈائریکٹرزانجینئر فضل اللہ دُرانی،میاں شاہد اقبال، خرم مشتاق، رانا یاسر رؤف اور جام محمد جابرلاڑجبکہ بورڈ ڈائریکٹرز محمد نوازش علی پیرزادہ،اصغر لغاری اور ظفر عباس نے ویڈیولنک کے ذریعے شرکت کی۔