زکریا یونیورسٹی، آرٹس کونسل کے زیر اہتمام کلچرل نائٹ تقریب

November 28, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلر خوشحال خان خٹک یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر جوہر علی کا کہنا ہے کہ ثقافت کسی بھی معاشرے کی پہچان ہوتی ہے۔ اپنی ثقافت کی قدر کرنے والی قومیں ہی ترقی کی منازل طے کرتی ہیں۔ وہ ملتان آرٹس کونسل اور شعبہ سوشیالوجی بہاء الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے زیرِ اہتمام کلچرل نائٹ کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین شعبہ سوشیالوجی ڈاکٹر کامران اشفاق کا کہنا تھا کہ ثقافتی اقدار کی حفاظت اور ترویج ہماری مشترکہ زمہ داری ہے۔ ملتان آرٹس کونسل اور شعبہ سوشیالوجی اس ذمہ داری کو بطریق احسن سرانجام دے رہے ہیں۔ تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر کا کہنا تھا کہ ملتان کا ادبی و ثقافتی ورثہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔ جس کی ترویج کیلیے کوششیں جاری رکھیں گے۔