خواتین یونیورسٹی میں صنفی تشدد کے خلاف سیمینار اختتام پذیر

November 28, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر) خواتین یونیورسٹی میں صنفی بنیاد پر تشدد کے خلاف سرگرمیاں اختتام پذیر ہوگئیں، یونیورسٹی اور سماجی تنظیم روشنی کے اشتراک سے یہ سرگرمیاں 16 روز جاری رہیں جن میں سیمینار اورایکٹویٹزکی گئیں پہلے روز سیمینار منعقد کیاگیا .پہلے روز کی مہمان خصوصی وائس چانسلر وومن یونیورسٹی ڈاکٹر عظمی قریشی تھیں سی ای او روشنی ویلفیئر آرگنائزیشن مسٹر زاہد نے خواتین کے خلاف جسمانی تشدد کے خلاف طالبات کو آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ تشدد کی مختلف اقسام ہیں خواتین کو ان کے بنیادی حقوق سے محروم رکھنا بھی تشدد کی ایک قسم ہے،وائس چانسلر ڈاکٹر عظمی قریشی نے کہا کہ آج زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کا اہم کردار ہے خواتین کے بغیر کسی بھی ملک یا معاشرے کیلئے ترقی ناممکن ہے۔