دی ایمر سونینز کے تعاون سے یونیورسٹی کو ایشیا کی نمبر 1 یونیورسٹی بنائینگے، وائس چانسلر

November 28, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی پروفیسر محمد رمضان نے کہا ہے کہ دی ایمرسونینزکے تعاون سے اس یونیورسٹی کوایشیا کی نمبر 1یونیورسٹی بنائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز دی ایمرسونینز کی سالانہ تقریب سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سابق وائس چانسلرجامعہ زکریا پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہا کہ دی ایمر سو نینز کے عہدیداران اپنے پرانے ساتھیوں کو اکٹھا کر نے میں بہترین رول ادا کررہے ہیں ہمیں سب کو مل کر ایمرسن یونیورسٹی کو بہترین یونیورسٹی بنانا ہے صدر دی ایمر سونینز پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا یہ 100 سال پرانا تعلیمی ادارہ ہے اس نے چیف جسٹس پاکستان سے لیکر وائس چانسلرز، اعلیٰ افسران پیدا کیے۔سابق صدر ایمرسونینز پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد نے بھی خطاب کیا،سابق صدر ایمرسونینز پروفیسر ڈاکٹر انوار احمد نے کہا کہ آج کے طلبا طالبات قابل اور تجربہ کار اساتذہ سے بھر پور فائدہ اٹھائیں اور محنت اور لگن سے تعلیم پر توجہ دیں اور اپنے ملک اساتذہ اور والدین کا نام روشن کریں، فنانس سیکرٹری دی ایمر سونینز چوہدری خالق نے دو سالہ کارکردگی اور اخرا جات کی تفصیل پیش کی۔