گاڑی خورد برد کرنے کے الزام میں مقدمہ درج

November 28, 2022

ملتان(سٹاف رپورٹر)پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے شہری کی گاڑی خورد برد کرنے کے الزام میں ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کو ہدایت اللہ نے درخواست دی کہ عامر سے اسکی تعلق داری تھی جس نے اس سے گاڑی لی اور اب واپس کرنے سے انکاری ہے۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے کا روائی شروع کر دی ہے۔