کوئٹہ، تھانے میں ملزمان سے غیرانسانی سلوک

November 28, 2022

کوئٹہ کے انڈسٹریل تھانے میں گرفتار ملزمان سے غیرانسانی سلوک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق تھانے کے عملے نے دو قیدیوں کی قمیضیں اتار کر ہتھکڑیاں لگائیں اور لاک اپ میں بند کردیا۔

پولیس کی جانب سے قیدیوں کو بیت الخلاء تک جانے کی اجازت بھی نہیں دی گئی، ویڈیو سامنے آنے پر انکوائر ی کمیٹی بنادی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ انکوائری کمیٹی 3 دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔