حرا مانی کرینہ کپور کی ‘کاپی‘ ہیں یا انہیں کاپی کر رہی ہیں؟

November 28, 2022

معروف اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی نے اپنی یوگا کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو کچھ صارفین نے انہیں بالی ووڈ بیبو کرینہ کپور کی ’کاپی‘ قرار دیا تو کسی نے کہا وہ کرینہ کپور کو کاپی کر رہی ہیں۔

یہ ویڈیو گزشتہ روز حرا مانی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جس میں وہ نہایت فٹ اور سلم نظر آنے کے لیے یوگا کر رہی ہیں مگر ان کو کیا پتہ تھا کہ یوگا کرنے کے لیے انہوں نے میٹ کی بجائے جوچادر بچھائی، اس پر بھی ناقد صارفین کی نظر پڑ جائے گی۔

کمنٹ باکس کا رخ کرتے ہوئے ایک جلے کُڑے صارف نے لکھ ہی دیا کہ حرا مانی اگر ورزشی لباس پہن سکتی ہیں تو یوگا میٹ بھی ہونا چاہیے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ حرا مانی بھارتی اداکارہ کرینہ کپور جیسی ہی بننے کی کوشش کرتی رہتی ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہے کہ حرا مانی ایسی ویڈیوز اپلوڈ کر کر کے تھک گئی ہیں، اب تو بھارت سے اُنہیں فلم کے لیے کال آ جانی چاہیے۔