سلمان خان اور ریوتی 32 سال بعد ایک بار پھر ایک ساتھ

November 28, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے بھائی جان اداکار سلمان خان اور ریوتی 32 سال کے بعد ایک بار پھر فلم ٹائیگر 3 میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی ریلیٹی شو بگ باس 16 کی گزشتہ قسط میں ریوتی نے اپنی آنے والی فلم ’سلام وینکی‘ کی تشہیر کے لیے کاجول کے ہمراہ بطور مہمان شرکت کی۔

اسی شو کے دوران، سلمان خان نے انکشاف کیا کہ وہ دونوں فلم ٹائیگر 3 میں 32 سال کے بعد ایک بار پھر ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس میں کترینہ کیف بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل 1991 میں ریلیز ہونے والی فلم ’لَو‘ میں سلمان خان اور ریوتی کی جوڑی بہت مقبول ہوئی تھی۔

یاد رہے کہ سلام وینکی کے ڈائریکٹر کے مطابق ریوتی ٹائیگر 3 میں گریش کرناڈ کی جگہ را چیف کے طور پر نظر آئیں گیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹائیگر 3 میں عمران ہاشمی ایک ولن کے کردار میں نظر آئیں گے جب کہ فلم میں ریدھی ڈوگرا بھی اہم کردار ادا کریں گے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان فلم میں پٹھان کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔

منیش شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2023 کی عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔