رئیلیٹی شو’جھلک دکھلا جا‘ میں 8 سالہ بچی نے سب کے چھکے چھڑا دیے

November 28, 2022

گنجن سنہا، فائل فوٹو

بھارت کے مشہور رئیلیٹی شو ’جھلک دکھلا جا‘ میں 8 سالہ بچی نے اپنے شاندار ٹیلنٹ سے بڑے بڑوں کے چھکے چھڑا دیے۔

رئیلیٹی شو’جھلک دکھلا جا‘میں ہونے والے ڈانس کے مقابلے میں پہلے سے ہی مشہور ٹی وی انڈسٹری کے لوگ حصّہ لیتے ہیں اور ان کے مداح اس مقابلے کو جیتنے کے لیے اپنے پرستاروں کی حمایت کرتے ہیں۔

اگر ہم ’جھلک دکھلا جا‘ کے سیزن 10 کی بات کریں تو رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کی فاتح روبینہ دلیک کے مداحوں کی بہت بڑی تعداد ہے جوکہ اس شو کیسیکنڈ رنر اپ رہیں، سوشل میڈیا انفلوئنسرفیصل شیخ کے بھی اچھے خاصے فالوورز ہیں جوکہ اس شو کےفرسٹ رنر اپ ہیں۔

ناقابلِ یقین بات یہ ہے کہ صرف 8 سالہ گنجن سنہا شو فاتح قرار پائیں اور20 لاکھ نقد انعامی رقم کے ساتھ شو کے سیزن 10 کی ٹرافی گھر لے گئیں۔

8 سالہ گنجن سنہا کون ہیں؟

بھارتی ریاست آسام کے علاقے گوہاٹی سے تعلق رکھنے والیگنجن سنہا 2014ء میں پیدا ہوئیں اور بچپن سے ہی بہت باصلاحیت ڈانسر ہیں۔

گنجن کے والد رندھیر سنہا ایک پولیس افسر ہیں اور والدہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔

اس باصلاحیت بچی نے مشہور رئیلیٹی شو’ڈانس دیوانے‘ کے سیزن 3 سے اپنا ٹیلیویژن ڈیبیو دیا تھا لیکن وہ اس شو کا فائنل جیتنے میں ناکام رہی تھی۔