سونم کپور کا بپاشا باسو کی بیٹی کیلئے سرپرائز گفٹ

November 28, 2022

فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے اداکارہ بپاشا باسو کے گھر ان کی بیٹی دیوی کے لیے خوبصورت تحائف بھیجے ہیں۔

بپاشا باسو نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بیٹی دیوی کے لیے آنند آہوجا اور سونم کپور کی جانب سے موصول ہونے والے تحائف کی ویڈیو شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’سونم کپور، آنند آہوجا اور ویو کا بہت شکریہ، دیوی کو یہ سارے تحائف بہت پسند آئے‘۔

فوٹو، انسٹاگرام

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں بپاشا اور کرن کی بیٹی دیوی کے لیےکھلونوں سے بھری ہوئی دوٹوکریاں نظر آرہی ہیں، جنہیں گلابی اور سفید رنگ کے غباروں اور میچنگ ربن سے سجایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بپاشا اور ان کے شوہر کرن سنگھ گرور کی پہلی ملاقات 2015ء کی کی فلم آلون کے سیٹ پر ہوئی جس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

اس مشہور جوڑی کے گھر رواں سال 12 نومبر کو بیٹی دیوی کی ولادت ہوئی جوکہ ان دونوں کی پہلی اولاد ہے۔