ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی کیلئے رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر مقرر کردیا

November 28, 2022

سندھ اسمبلی کی عمارت کا بیرونی منظر

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اراکین سندھ اسمبلی کا اہم اجلاس کنوینر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت ہوا۔

بہادرآباد مرکز پر ہونے والے اجلاس کا اعلامیہ ایم کیو ایم ترجمان نے جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق ایم کیو ایم سندھ کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ طور پر رعنا انصار کو پارلیمانی لیڈر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سندھ اسمبلی میں علی خورشیدی ایم کیو ایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مقرر کیے گئے ہیں۔