محکمہ جیل خانہ جات پنجاب، گاڑیوں کی خریداری کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد

November 29, 2022

لاہور ( آن لائن ) محکمہ خزانہ پنجاب نے محکمہ جیل خانہ جات کی جانب سے گاڑیوں کی خریداری کیلئے بھیجی گئی سمری مسترد کردی ہے۔ جس کا جواز پنجاب کا خزانہ خالی ہونا بتایا گیا ہے محکمہ داخلہ پنجاب نے جیلوں کے لئے گاڑیاں، قیدیوں کو لانے اور لیجانے کے لئے پریزن وین اور ایمبولینسز کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔ جس کے لئے محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ خزانہ سے ایک ارب روپے مانگے تھے۔ جو محکمہ خزانہ نے دینے سے انکار کردیئے ہیں۔