پنجاب اسمبلی تحلیل ہوتے ہی عہدہ سے مستعفیٰ ہو جاؤنگا، صاحبزادہ حامد رضا

November 29, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر )متحدہ علماء بورڈ پنجاب اور سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی جب پنجاب اسمبلی تحلیل کرنے کا فیصلہ کریں گے اسی روز ہی اپنے عہدہ سے مستعفیٰ ہو جاؤں گا۔ عمران خان کے ساتھ کھڑا ہوں چاہے اس کےلئے جتنی مرضی بڑی قیمت ادا کرنی پڑے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن طلبہ اسلام کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل محمد اکرم رضوی اور معروف کالم نگار مظہر برلاس سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔