یو ای ٹی، بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کیلئے آخری تاریخ 6 دسمبر مقرر

November 29, 2022

لاہور (خصوصی رپورٹر) یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں پنجاب کے ڈومیسائل ہولڈر امیدواروں سے دیگر صوبوں میں بی ایس سی انجینئرنگ میں داخلے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی آخری تاریخ 6 دسمبر ہے۔پنجاب کی یہ نشستیں دیگر صوبوں کی یونیورسٹیوں میں سیشن 2022 میں داخلہ کے لیے باہمی تبادلہ کی بنیادوں پر مختص کی گئی ہیں۔ امیدواران کا یوای ٹی لاہور کے زیر اہتمام مشترکہ داخلہ ٹیسٹ دیا ہونالازمی ہے۔