سروسز اسپتال کی ساتوں ایمرجنسیز میں بلاتفریق ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، فارماسسٹ

November 29, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سروسز اسپتال کی ساتوں ایمرجنسیز میں بلاتفریق ادویات فراہم کی جا رہی ہیں، اعداد و شمار کے مطابق 137 ادویات مین سٹور اور 128 ادویات سرجیکل/ میڈیکل اسٹور میں موجود ہیں۔سروسز ہسپتال کے فارماسسٹ کے مطابق ہسپتال میں ذیابیطس کے مریضوں کے لئے انسولین اور اہم انجکشن کی وافر مقدار بھی موجود ہے،پیناڈول گولی پورے پاکستان میں نایاب مگر سروسز ہسپتال میں اڑھائی لاکھ اسٹاک موجود ہے۔ایم ایس سروسز ہسپتال ڈاکٹر بشیر کے مطابق ہسپتال میں میڈیسن کی قلت بارے خبریں بے بنیاد ہیں۔امیدواران کے لئے 56 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں ۔امتحانی مراکز کی کڑی نگرانی کےلیے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ ڈاکٹر مرزا حبیب علی چیئرمین لاہور بورڈ نے تمام عملے کو اپنے فرائض انتہائی ایمانداری کے ساتھ سرانجام دینے کی ہدایت کی ہے ۔ کنٹرولر بورڈ کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت دی ۔