کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی شنوائی جاری ہے، احمد جاوید قاضی

November 29, 2022

لاہور ( جنرل رپورٹر ) سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹراحمدجاویدقاضی کے دفترمیں کھلی کچہری ،سائلین نے درخواستیں پیش کیں۔ احمدجاویدقاضی نے موقع پر احکامات جاری کئے۔صوبائی سیکرٹری صحت نے کہاکہ محکمہ سپیشلائزہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں کھلی کچہری کے ذریعے سائلین کی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پرشنوائی کی جارہی ہے۔محکمہ میں تمام افسران سائلین کی درخواستوں پر فوری عملدرآمدکررہے ہیں۔ڈاکٹر احمد جاویدقاضی نے کہاکہ سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرادفترہر وقت حاضر ہے۔سائلین کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرکے آسانی پیداکی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ کسی سائل کی درخواست پر تاخیری حربے برداشت نہیں کریں گے۔سائلین کی درخواستوں پر سوفیصدمیرٹ کو یقینی بنایاجائے گا۔ سائلین کو لمبی قطاروں میں کھڑارکھنے کی بجائے روزانہ کھلی کچہری کے ذریعے درخواستوں پرترجیحی بنیادوں پرشنوائی کی جاتی ہے۔ محکمہ میں سائلین کی درخواستوں پرپراسیسنگ کے عمل کو تیزکیاجارہاہے۔ صوبائی سیکرٹری صحت نے متعلقہ افسران کو درخواستوں پر فوری عملدرآمدکی ہدایت کی۔