پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس کل، اسلم گل کا مرکزی پنڈال کا دورہ

November 29, 2022

لاہور(سپیشل رپورٹر )پیپلز پارٹی لاہور کے زیر اہتمام کل30نومبر کو55ویں یوم تاسیس کی باب پاکستا ن پر ہونیوالی تقریب کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئی ہیں۔پارٹی کے صدر چودھری اسلم گل نے گزشتہ روز مرکزی پنڈال کی جگہ کا دورہ کیا جہاں میزبان ڈسٹرکٹ تھری کے صدر چودھری عاطف رفیق ،عامر نصیر بٹ،اسلم گڑا،چودھری ریاض اور دیگر نے انکا استقبال کیا۔اس موقع پر اسلم گل نے کہا کہ مرکزی تقریب کے مہمان خصوصی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ نیئر حسین بخاری ہونگے۔وزیر اعظم کے مشیر برائے آزاد کشمیر،گلگت و بلتستان قمر زمان کائرہ،وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی اور ثمینہ گھرکی سمیت اہم مرکزی و صوبائی رہنما تقریب میں شرکت کرینگے۔