سود کی نحوست سے مہنگائی کی شرح بڑھ رہی، مجلس احرار اسلام

November 29, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر )مجلس احرار اسلام لاہور کی قیادت نے کہا ہے کہ سود کی نحوست سے مہنگائی کی شرح دن بدن بڑھ رہی ہے۔ اب بھی وقت ہے سودی و یہودی معیشت سے جان چھڑا لی جائے۔ ان خیالا ت کا اظہا ر لاہورکے صدر حاجی محمد ایوب بٹ،نائب صدر ڈاکٹر ضیاءالحق قمر، سیکرٹری جنرل قاری محمد قاسم بلوچ اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل قاضی محمد حارث نے کیا۔