ملتان (سٹاف رپورٹر) خصوصی ٹیم نے ریلوے اسٹیشن پاکپتن کے قریب ناجائز قابضین سے 10 مرلے ریلوے اراضی واگزار کرائی، جسکی مالیت تقریبا 20 لاکھ روپے بنتی ہے،علاوہ ازیں ریلوے لیز شدہ پلاٹ ، کوارٹر ، دکانوں وغیرہ سے 80 لاکھ روپے ریکور کیے گئے۔