روس سے تیل کی خریداری، پاکستان کو امریکا کا گرین سگنل مل گیا

November 30, 2022

امریکا نے پاکستان کو روس سے تیل برآمد کرنے کےلیے گرین سگنل دے دیا۔

امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے روس پر تیل برآمد کرنے کے لیے اب تک پابندیاں نہیں لگائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی تیل کی ضروریات سمجھ سکتے ہیں، دیگر حکومتوں پر بھی سستا تیل خریدنے کے لیے دباؤ ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہر ملک کو اپنے حالات اور تیل کی ضروریات کے مطابق فیصلہ لینا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر مہنگے تیل کے عالمی منڈی پر اثرات سے نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے کہا کہ لمبے عرصے تک روسی تیل پر دار و مدار کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

امریکی وزارت خارجہ نے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کو پاکستان کا اندرونی معاملہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ خطے میں استحکام کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے۔

تحریک طالبان پاکستان کے حکومت کے ساتھ معاہدہ توڑنے پر ترجمان نے کہا تھا کہ ٹی ٹی پی جیسے خطرات سے نمٹنا پاکستان اور امریکہ کا مشترکہ مفاد ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام دہشت گرد گروہوں اور عسکریت پسندوں کے خلاف موثر کارروائی کی توقع ہے۔