ایم ڈی کیٹ پر سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے، پروفیسر سعید قریشی

November 30, 2022

سندھ میں ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلوں کا عمل یکم دسمبر سے شروع ہوگا۔

اس حوالے سےپروفیسر سعید قریشی نے بتایا کہ ایم ڈی کیٹ سیشن 23-2022 میں میرٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا گیا۔ ڈاؤ یونیورسٹی میں کسی تعصب کے بغیر ہزاروں طلباء زیر تعلیم ہیں۔

پروفیسر سعید قریشی کا مزید کہنا تھا کہ ایم ڈی کیٹ پر کسی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاؤ یونیورسٹی نے سندھ کے تمام امیدواروں کو 8 نمبر اضافی دیےہیں۔