دنیا کی 25 بااثر خواتین میں کس پاکستانی کا نام آیا؟

December 01, 2022

فائل فوٹو

برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی جانب سے 2022ء کی 25 بااثر خواتین کی فہرست جاری کردی گئی۔

فنانشل ٹائمز کی 25 بااثر خواتین کی فہرست میں وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمٰن کا نام بھی شامل ہے۔

فنانشل ٹائمز نے شیری رحمٰن کو ’تحمل سے گفت و شنید کرنے والی خاتون‘ کا لقب دیا ہے۔

فہرست میں فن لینڈ کی وزیراعظم، نائب صدر کولمبیا، وزیراعظم بارباڈوس، میگھن مارکل اور دیگرخواتین کا نام شامل ہے۔

شیری رحمٰن کے لیے اسکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نکولا اسٹرجن کی جانب سے تعریفی کلمات بھی کہے گئے ہیں۔

گزشتہ ماہ کوپ27 میں شیری رحمٰن نے پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی کی تباہ کاریوں پر طاقتور بیان دیا۔

نکولا اسٹرجن نے کہا کہ شیری رحمٰن نے ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے پیدا ناانصافی کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ شیری رحمٰن نے بتایا کہ عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان ڈائیلاگ کامیاب نہیں ہورہا۔

نکولا اسٹرجن نے کہا کہ شیری رحمٰن نے اپنی دلیل کی طاقت سے ترقی یافتہ ممالک کو اپنی بات سننے پر مجبور کیا۔

نکولا اسٹرجن نے مزید کہا کہ شیری رحمٰن نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کا شکار کمیونٹیز اور ممالک کی نمائندگی کی، امید ہے وہ ماحولیاتی انصاف اور عالمی مالیاتی اصلاحات کیلیے اپنی مہم جاری رکھیں گی۔