آئمہ بیگ کو کورین اسٹائل کاپی کرنا مہنگا پڑگیا

December 02, 2022

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ آئمہ بیگ فیشن کے اپنے منفرد انداز نکالنے میں ماہر ہیں اور ان کے اس طرح کے تجربے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیے جاتے ہیں۔

آئمہ بیگ نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہیں اس تصویر میں کو سیاہ رنگ کی پینٹ شرٹ کے ساتھ رنگین جیکٹ پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو گلوکارہ کا کورین گلوکاراؤں کے روایتی انداز کو کاپی کرنا پسند نہیں آیا اور اُنہیں اپنے اس نئے اسٹائل پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ اپنے منگیتر، اداکارشہباز شگری کو دھوکا دینے کے الزامات کی وجہ سے شدید تنقید کی زد میں تھیں۔