پریش راول کی بنگلادیش اور روہنگیا مہاجرین کیخلاف تقریر

December 02, 2022

فائل فوٹو

بھارتی سیاستدان و اداکار پریش راول نے بنگلادیشی اور روہنگیا کے لوگوں سے متعلق متنازع تقریر کرنے کے بعد معافی مانگ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں حکمران جماعت بی جے پی کی انتخابی مہم کے دوران پریش راول نے کہا تھا کہ یہاں کے لوگ مہنگائی برداشت کرلیں گے لیکن اپنے پڑوس میں بنگالیوں اور روہنگیا کے لوگوں کو نہیں۔

پریش راول نے کہا تھا کہ گیس سلینڈرز مہنگے ہیں لیکن ان کی قیمت کم ہوگی اور لوگوں کو نوکریاں بھی ملیں گی۔

بالی ووڈ اداکار کا کہنا تھا کہ لیکن کیا ہوگا اگر روہنگیا مہاجرین اور بنگلادیشی دہلی کی طرح آپ کے آس پاس رہنا شروع کردیں؟، آپ گیس سلینڈرز کا کیا کریں گے، بنگالیوں کے لیے مچھلی پکائیں گے؟۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی لوگوں نے اسے بنگالیوں کے خلاف نفرت انگیز تقریر قرار دیا تھا۔

رپورٹس کےمطابق پریش راول کے اس بیان کے بعد ان کے خلاف بہت سخت ردعمل دیکھنے میں آیا تھا۔