اداکارہ صائمہ کی ترکش آئسکریم لیتے دلچسپ ویڈیو وائرل

December 02, 2022

کولاج، اسکرین گریب

پاکستانی فلم انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صائمہ نور کی بھی ترکش آئس کریم لیتے ہوئے دلچسپ ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔

ہردلعزیز اداکارہ صائمہ نور اب شوبز انڈسٹری سے تو دور ہیں مگر تاحال اپنے مداحوں کے دلوں میں جگہ بنائے ہوئے ہیں۔

صائمہ نور کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں اُنہیں ترکش آئس کریم خریدتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اس ویڈیو میںصائمہ نور کو ترکش آئس کریم روایتی انداز میں دی جا رہی ہے جبکہ اداکارہ بھیخوشگوار موڈ میں اس لمحے کو خوب انجوائے کرتے ہوئے آئس کریم چھیننے کے لیے پرجوش نظر آ رہی ہیں۔