عمران خان سے مونس الہٰی کی ملاقات، اسمبلی تحلیل سے متعلق بات چیت

December 02, 2022

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان سے مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی نے ملاقات کی ہے، جس میں پنجاب اسمبلی تحلیل سے متعلق گفتگو کی گئی۔


لاہور کے زمان پارک میں دونوں رہنماؤں میں ون آن ون ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے متعلق بھی گفتگو ہوئی، مونس الہٰی نے دیگر مسائل پر عمران خان کے ساتھ مشاورت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون آن ون ملاقات کے بعد فیصل چوہدری بھی ملاقات میں شریک ہوئے، فیصل چوہدری نے اسمبلی کی تحلیل سے متعلق قانونی آپشنز پر بریفنگ دی۔