اسپین کیخلاف جاپان کے متنازع گول نے وی اے آر پر سوالات اٹھا دیے

December 03, 2022

دوحا (جنگ نیوز) ورلڈکپ میں اسپین کے خلاف جاپان کے گول نے وی اے آر کے درست ہونے پر سوالات اٹھادیے، جاپان کی یہ سابق عالمی چیمپئن کیخلاف پہلی فتح ہے۔ جاپان کو 51ویں منٹ میں آؤ تناکا کو گول دنیا بھر میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ دراصل کوارو میتوما نے گیند کنٹرول کرکے تناکا کو پاس دیا، ایکشن رے پلے سے ظاہرہورہا ہے کہ گیند ان کے قابو میں آنے سے قبل گول لائن کراس کرچکی تھی، ریفری نے پہلے گول مسترد کردیا تھا تاہم وی اے آر پر تفصیلی جائزہ لینے کے بعد اسے جائز قرار دیا گیا اس طرح میچ جاپان نے 2-1 سے جیت لیا۔ اس متعلق فیفا کا کہنا ہے کہ جو تصاویر میں نظر آرہا ہے اصل میں اس طرح نہیں ہوا تھا، ہم نے گول لائن کیمروں کی مدد سے درست فیصلہ کیا ہے۔