ناک آؤٹ اسٹیج کی پوزیشن

December 03, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فیفا ورلڈ کپ قطر 2022ء کے اگلے مرحلے یعنی ناک آؤ ٹ اسٹیج میں پندرہ ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوچکی ۔پری کوارٹر فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں میں گروپ اے سے ہالینڈ اور سینیگال، گروپ بی سے انگلینڈ اورامریکا، گروپ سی سے ارجنٹائن اور پولینڈ، گروپ ڈی سےدفاعی چیمپئن فرانس اور آسٹریلیا، گروپ ای سے جاپان اور اسپین، گروپ ایف سے مراکش اور کروشیا، گروپ جی سےبرازیل اور گروپ پرتگال اور ساؤتھ کوریا پہنچ چکی ہیں۔