پرتھ، ویسٹ انڈیز 283 پر آؤٹ

December 03, 2022

پرتھ (جنگ نیوز) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز ٹیم پہلی اننگز میں 283 پر آؤٹ ہوکر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ کریگ براتھویٹ 64 اورٹیگنرائن چندر پال 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ مچل اسٹارک اور کپتان پیٹ کمنز نے تین، تین جبکہ نیتھن لیون نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز 598رنز بناکر ڈیکلیئر کی تھی۔ کینگروز نے دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 29 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کو 344 کی برتری مل چکی ہے۔