حساس مقامات پر قائم ایل پی جی کی دکانیں بند کرانے کا فیصلہ

December 03, 2022

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) حساس مقامات پر قائم ایل پی جی کی د کانیں بند کروانے کا فیصلہ کر لیاگیا، تمام ایل پی جی دکانداروں کو فائر فائٹنگ ٹریننگ کرنے کی بھی ہدایت کر دی گئی۔ اوگرا، ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کی جانب سے کارروائیاں کی جائیں گی، سول ڈیفنس کی جانب سے ایل پی جی ایسوسی ایشن سمیت تمام د کانوں کو نوٹسز جاری کر دئیے گئے۔