ماڈل و اداکارہ حرا خان کو آج”ہنسنا منع ہے“ میں دیکھیں

December 03, 2022

کراچی (جنگ نیوز) 2017؁ء میں مس پاکستان منتخب ہونے والی معروف اداکارہ اور ماڈل حرا خان ہفتہ کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ہنسنا منع ہے“ کی مہمان بنیں گی۔ شو کے دوران حرا خان سے اُن کی ذاتی مصروفیات، شوبزانڈسٹری اور دیگر موضوعات پر دلچسپ گفتگو ہوگی۔ مزاح سے بھر پور شو میں حرا کے ساتھ مزیدار گیم بھی کھیلے جائیں گے اس کے علاوہ حاضرین بھی اپنی پسندیدہ اداکارہ سے من پسند سوال پوچھیں گے۔ تابش ہاشمی کی میزبانی میں ”ہنسنا منع ہے“ رات 11 بجکر5 منٹ پر نشر کیا جائے گا۔