بدترین سیلاب کے بعد بدلتے موسم بھوک اور بیروزگاری کا ذمہ دار کون؟ ”جیو نیوز“ پر آج تمام دِن خصوصی نشریات

December 03, 2022

کراچی (جنگ نیوز) بدترین سیلاب کے بعد سندھ اور بلوچستان کے پریشان حال عوام انتہائی مشکل حالات میں اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ بدلتے موسم، ٹھنڈ، بیماری، بھوک، بے کاری اور بے روزگاری پریشان حال متاثرین کی مشکلیں آخر کب آسان ہوں گی؟۔ عوام کی اس حالات کا ذمہ دار کون ہے؟۔ اِن تمام موضوعات کو زیربحث لانے کیلئے ہفتے کو تمام دِن ”جیونیوز“ پر خصوصی نشریات پیش کی جائے گی۔