نامور اداکار افضال احمد طویل علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

December 03, 2022

لاہور( شوبز رپورٹر، خصوصی رپورٹر) نامور اداکار افضال احمد طویل علالت کے بعد 80برس کی عمر میں انتقال کرگئے ، نمازہ جنازہ کا اعلان آج کیا جائیگا،برین ہیمرج کے باعث جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا ،21سال قبل انھیں برین ہیمرج ہوا اور زیر علاج تھے ، وہ تماثیل تھیٹر کے مالک بھی تھے ، انہوں نے 1968میں فلمی کیریئر کی شروعات پاکستانی لولی وڈ فلم ” دھوپ اور سویرا “ سے کی،مجموعی طور پر 384 فلموں میں کام کیا ، انکی مشہور فلموںمیں ہاشو خان، انسان اور گدھا، پہلاوار، خبردار، سدھا رستہ، سستا خون مہنگا پانی، بابل صدقے تیرے، شریف بدمعاش، وحشی جٹ، ہتکھڑی، شوکن میلے دی، دو سوہنی مہیوال، جیرا سائیں، حاجی کھوکھر، رنگا ڈاکو، گوگا شیر، وحشی گجر، قربانی، چن وریام، مفت بر، قانون شکن، چڑھدا سورج، دیس پردیس، لگان، عجب خان، غلامی، باغی سپاھی، یہ آدم، پتر جگے دا اورریاض گجر شامل ہیں، تھیٹر کے لیے خدمات کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتاہے، انہوں نے پاکستانی تھیٹر کونئی جہت سے روشناس کروایا، 22 نومبر 2001ء کو فالج کے حملے نے ان کی آواز کو متاثر کر دیا تاہم وہ قوت گویائی سے محروم ہونے کے باوجود تھیٹر کی ترقی و ترویج کے لیےپرعزم رہے۔