اعظم سواتی بلوچستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار، راتوں رات کچلاک جیل منتقل

December 03, 2022

اسلام آباد(ایجنسیاں) پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو کوئٹہ پولیس نے گرفتار کرکے راتوں رات بلوچستان کی کچلاک جیل منتقل کردیا۔ دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک بار پھر سینیٹر اعظم سواتی کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اعظم سواتی کو صبح سانس کی تکلیف اور سینے میں درد کے باعث پمز لایا گیا، اعظم سواتی کے ٹیسٹ نتائج کا انتظار تھا لیکن کوئٹہ پولیس نے اعظم سواتی کو حراست میں لے لیا۔ ادھراسلام آباد کی عدالت نے متنازع بیان اور اداروں کے خلاف تقاریر پر بلوچستان میں درج مقدمے میں اعظم سواتی کا راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 4 دسمبر کو کچلاک کی مقامی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔