عمران اسمبلیوں کی تحلیل سے راہ فرار چاہتے ہیں، عطاء تارڑ

December 03, 2022

کراچی (ٹی وی رپورٹ)عمران خان کی تقریر کے بعد جیو کے خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کو مذاکرات کی مشروط پیشکش حیران کن نہیں ہے ،سینئر اینکر پرسن تجزیہ کار شہزاد اقبال نے کہا کہ عام انتخابات کی تاریخ پر عمران خان کا موقف پرانا ہے مگر لہجے میں نرمی آئی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان سے بھی یوٹرن لے لیا ہے، عمران خان کااسمبلیاں تحلیل کرنے کا بیان حیران کن تھا، عمران خان اسمبلیوں کی تحلیل سے راہ فرار اختیار کرنا چاہتے ہیں، عمران خان جانتے ہیں دو صوبوں میں حکومت کے بغیر وہ نہیں رہ سکتے، عمران خان نے پارٹی اراکین اور اتحادیوں سے مشاورت کیے بغیر اسمبلیوں کی تحلیل کا اعلان کیا، عمران خان نے ہماری حکومت گرانے کیلئے اسلام آباد آنے کا اعلان کیا مگر اپنی حکومتیں گرانے کا اعلان کر کے واپس آگئے، پرویز الٰہی اور مونس الٰہی ایم پی ایز کے ذریعہ پریشر گروپ بنا کر اسمبلی کی تحلیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنا شروع کردی ہیں، عمران خان نے پرویز الٰہی کا رویہ اور اقتدار سے نکلنے کے نقصانات دیکھتے ہوئے اپنے مفاد میں حکومت کو مشروط مذاکرات کی پیشکش کی ہے۔